File Photo

خلیجی ممالک کا قطر سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ہاٹ لائن قائم کرنے کا اعلان
11 جون 2017 (14:23)
0

سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ایسے خاندان جن کے ساتھ قطر سے تعلق رکھنے والے افراد مقیم ہیں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کیلئے ہاٹ لائن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام ان ملکوں کی طرف سے قطر کے ساتھ سفارتی اورمواصلاتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد کیاگیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ہاٹ لائن کیا سہولتیں فراہم کرے گی۔