File Photo

پاکستان اور چین،اقتصادی راہداری کے روٹ پر ثقافتی کارواں چلائیں گے
11 جون 2017 (12:43)
0

پاکستان اور چین ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ پر ثقافتی کارواں چلائیں گے۔ جس کا مقصد خطے میں اقتصادی ،ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا اور مثبت تشخص اور تجارتی مواقع اجاگر کرنا ہے۔
اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اور نگزیب چین کے وزیر ثقافت کے ہمراہ اس سال اگست میں باضابطہ طورپر چینی شہرUrumqi سے ثقافتی کاررواں روانہ کریں گی۔
چین او ر پاکستان کے فنکاروں، موسیقاروں، رقاصوں، فوٹو گرافروں، ادیبوں اور فلمسازوں پر مشتمل پندرہ مکمل آراستہ گاڑیوں پر سوار 60 رکنی دستہ تیس دن میں ارومچی سے گوادر پہنچے گا۔
کارواں چین میں اتھوشی، تھمشک، شولے، شیفو، اکتو اور تاشگل جبکہ پاکستان میں گلگت سے پشاور، لاہور، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، سکھر، کراچی اورگوادر سے گزرے گا۔