نئے بجٹ میں ایک سوارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔

File Photo

حکومت عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم
11 جون 2017 (12:16)
0

سندھ کی حکومت عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور اس سال اب تک پولیوکا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ حکومت نے گزشتہ سال صحت کے بجٹ میں چھبیس فیصد اضافہ کیا اور نئے بجٹ میں ایک سوارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے ہر کونے میں ویکسین کی دستیابی بھی یقینی بنارہی ہے اور حفاظتی قطروں کے پروگرام کیلئے آٹھ ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔