File Photo

بھارت اپنے قومی تحقیقاتی ادارے کو حریت رہنمائوں کیخلاف استعمال کررہا ہے:گیلانی
11 جون 2017 (12:10)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنے قومی تحقیقاتی ادارے کو حریت رہنمائوں کے خلاف اور جاری جدوجہد آزادی کو بد نام کرنے کیلئے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے۔

یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے حیدرپورہ میں پارٹی کی ایگزیکٹو باڈی سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ اپنے تمام ہتھکنڈے اورظالمانہ اقدامات کشمیریوں کو اپنی جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طورپر ہراساں کرنے کے ہتھکنڈے بند نہ کئے گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند رہنمائوں کے گھروں پر بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کے حالیہ چھاپوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بلایا گیا تھا۔