یہ رقم تعلیم کے شعبے میں 77 منصوبوں پرخرچ کی جائے گی۔

File Photo

خیبرپختونخوا:تعلیم کے فروغ کیلئے تقریباً 128 ارب روپے مختص
11 جون 2017 (11:41)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تقریباً 128 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ رقم تعلیم کے شعبے میں 77 منصوبوں پرخرچ کی جائے گی جن میں ساٹھ جاری اور سترہ نئے منصوبے شامل ہیں۔
ان منصوبوں میں چار سو دس پرائمری سکولوں اور دس پوسٹ گریجویٹ کالجوں کی تعمیر، چودہ ہزار اساتذہ کی بھرتی، چار دیواری کی تعمیر، کتب خانوں کی مرمت اور تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اور عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں سو پرائمری ، سو مڈل اور سو ہائی سکولوں کا درجہ بڑھا یا جائے گا۔