اوول میں آج بھارت کامقابلہ جنوبی افریقہ سے ہورہا ہے جبکہ پاکستان اپنا تیسرامیچ کل سری لنکا کیخلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی چمپئنزٹرافی : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو40رنز سے ہرادیا
11 جون 2017 (08:48)
0

رات برمنگھم میں آئی سی سی چمپئنزٹرافی میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چالیس رنز سے ہرادیا ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر دوسوستتررنزبنائے۔
جواب میں انگلینڈ نے چالیس اعشاریہ دواوورزمیں چارکھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر دوسوچالیس رنزبنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔نظرثانی شدہ ہدف دوسوایک کرکے انگلینڈ کوفاتح قراردیاگیا۔ انگلینڈ کے بین سٹوکس کو میچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا،انہوں نے ایک سو دورنزبنائے۔
اوول میں آج کے میچ میں بھارت کامقابلہ جنوبی افریقہ سے ہورہا ہے جبکہ پاکستان اپنا تیسرامیچ کل سری لنکا کیخلاف کھیلے گا۔