وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ میں جم، جوگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، بچوں کیلئے پارک اور سائیکلنگ ٹریک سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے شاہدرہ سے رائیونڈتک ریلوے لائن کے ساتھ گرین بیلٹ تعمیر کریگی:سعد
11 جون 2017 (08:32)
0

ریلوے ">پاکستان ریلوے حکومت پنجاب کے اشتراک سے لاہور میں شاہدرہ سے رائیونڈتک ریلوے لائن کے ساتھ دونوں طرف گرین بیلٹ تعمیر کرے گی۔ ریلوے کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے یہ بات لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ گرین بیلٹ میں جم، جوگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، بچوں کیلئے پارک اور سائیکلنگ ٹریک سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔