وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے نئے منصوبوں کیلئے ریکارڈ رقم مختص کی ہے۔

جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں:شہبازشریف
11 جون 2017 (08:22)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ا ن منصوبوں کی ذاتی طورپر نگرانی کررہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے نئے منصوبوں کیلئے ریکارڈ رقم مختص کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔