قانون اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کرے گی۔

زاہدحامد کاپسرور میں 250بستروں کاہسپتال تعمیرکرنے کااعلان
11 جون 2017 (08:11)
0

قانون اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیرزاہدحامدنے تحصیل پسرور میں تھارومنڈی کے مقام پر250بستروں کاہسپتال تعمیرکرنے کااعلان کیاہے۔پسرور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ سیالکوٹ ،پسرور اورڈسکہ پسرور روڈزکی تعمیر اورانہیں دررویہ کرنے کاکام جلد شروع کیاجائے گا جس کی لاگت کاتخمینہ تین ارب چالیس کروڑ روپے لگایاگیاہے۔