اسلا م آباد، راولپنڈی، لاہور،فیصل آباد، ملتان، بنوں، ڈی آئی خان،ہزارہ، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژنوں، فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔

ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی
11 جون 2017 (07:43)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم اسلا م آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد،ساہیوال، ملتان، سرگودھا، بنوں،کوہاٹ، ڈی آئی خان،ہزارہ، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژنوں فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورکوئٹہ اکیس
کراچی تیس
پشاور چوبیس
گلگت تیرہ
مری چودہ
اورمظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ