مسلم لیگ (ن) کے رہنمانے کہاہے کہ عمران خان اور اُن کی پارٹی کے دوسرے رہنمائوں جہانگیرترین اورعلیم خان کی آف شورکمپنیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

عمران خان اپنی کرپشن چھپانے کیلئے بدعنوان عناصر کو اپنی پارٹی میں شامل کررہے ہیں:مشاہداللہ
11 جون 2017 (07:20)
0

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی بدعنوانی کو چھپانے کیلئے بدعنوان عناصر کو اپنی پارٹی میں شامل کررہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور اُن کی پارٹی کے دوسرے رہنمائوں جہانگیرترین اورعلیم خان کی آف شورکمپنیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
مشاہداللہ خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب کے صوبائی ادارے کو گزشتہ دوسال سے غیرفعال بنارکھاہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ دستاویزات میں وزیراعظم نوازشریف کانام شامل نہیں ہے اس کے باوجودانہوں نے خود کواحتساب کیلئے پیش کیاہے۔