وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے دور میں بھی شریف خاندان کااحتساب کیا گیاتھا اور اس کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکاتھا۔

سپریم کورٹ کو حسین نواز کی تصویر کے معاملے کی تحقیقات کرانی چاہئیں : آصف کرمانی
11 جون 2017 (07:06)
0

سیاسی امور سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون آصف کرمانی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کو حسین نواز کی تصویر کے معاملے کی تحقیقات کرانی چاہئیں ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے دور میں بھی شریف خاندان کااحتساب کیا گیاتھا اور اس کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکاتھا۔
آصف کرمانی نے کہاکہ مسلم لیگ نون مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون کررہی ہے ۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ تحقیقاتی ٹیم قانون اور آئین کے مطابق مسلم لیگ نون کے ساتھ انصاف کرے گی۔