نادرا کے اعداد وشمار کے مطابق ترانوے فیصدمریضوں نے پروگرام پراطمینان کا اظہار کیاہے۔

وزیراعظم کی صحت کے قومی پروگرام کادائرہ پورے ملک میں پھیلانے کی ہدایت
11 جون 2017 (07:02)
0

وزیراعظم کے صحت کے قومی پروگرام کے تحت ملک کے چھبیس اضلاع میں مختلف ہسپتالوں میں اب تک چھبیس ہزار سے زائدمریضوں کاعلاج کیاگیاہے۔نادرا کے اعداد وشمار کے مطابق ترانوے فیصدمریضوں نے پروگرام پراطمینان کا اظہار کیاہے۔
صحت کے قومی پروگرام کے تحت خواتین کیلئے بھی حفظان صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اب تک مختلف بیماریوں سے متاثرہ پندرہ ہزارخواتین کیلئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے پروگرام کادائرہ کارملک کے دیگراضلاع تک پھیلانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔