ممنون حسین نے کہاہے کہ ہرشعبے میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جن کے پائیداراثرات سامنے آئیں گے۔

پاکستان جلد ایک مضبوط اقتصادی طاقت بن کرسامنے آئے گا:صدر
11 جون 2017 (06:58)
0

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت کی موثر اقتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان اگلے پانچ برسوں میں ایک مضبوط اقتصادی قوت کی حیثیت سے سامنے آئے گا ۔
مدینہ منورہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرشعبے میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جن کے پائیداراثرات سامنے آئیں گے۔
صدرمملکت نے کہاکہ حکومت لوگوں کی بہتری اور ملکی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب میں قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
اس سے پہلے صدرنے روضہ رسولۖ میں نمازیں اداکیں اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعاکی۔