file photo

وزیرخزانہ کا طورخم ، چمن میں بارڈر کراسنگ کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ
11 جولائی 2017 (22:18)
0

منگل کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں طورخم اور چمن میں باڈرکراسنگ کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیاگیا ۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر مربوط ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم منصوبے کی تجارت اور سیکورٹی دونوں لحاظ سے سٹرٹیجک اہمیت ہے ۔
انہوں نے دونوں مقامات کیلئے منصوبے کا ڈیزائن تیزی سے مکمل کرنے اور اس میں تمام ضروری سہولیات کویقینی بنانے کی ہدایت کی ۔