طالبان جنگ ترک کر کے امن عمل میں شامل ہوجائیں: افغان صدر
11 جولائی 2017 (22:08)
0

افغان صدر اشرف غنی نے پھر طالبان پر زوردیا ہے کہ وہ جنگ ترک کرکے امن عمل میں شامل ہوجائیں ۔
منگل کے روز کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وقت تیزی سے گزررہا ہے اورطالبان مذاکرات کا موقع ضائع کردیں گے ۔
اشرف غنی نے امیدظاہر کی کہ افغانستان ، پاکستان ، چین اور امریکہ پرمشتمل چارملکی رابطہ گروپ کے مذاکرات مطلوبہ نتائج کیلئے حصول دوبارہ جلد شروع ہوںگے۔