file photo

موصل میں امریکی قیادت میں فوجی اتحاد نے انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے :ایمنسٹی انٹر نیشنل
11 جولائی 2017 (20:49)
0

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں امریکی قیادت میں فوجی اتحاد نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو گروپ نے اپنے جنگجوئوں کو تحفظ دینے اور عراقی اور اتحادی فورسز کی پیشقدمی روکنے کیلئے عام شہریوں کو ڈھال بنا کر قانون کی دانستہ طور پر کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ زید رعد الحسین نے بھی عراقی فوج کی جانب سے دولت اسلامیہ گروپ سے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے بعد صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے احتساب اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ جامع تحقیقات کے بعد ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔