کوہاٹ ٹنل کے قریب سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
11 جولائی 2017 (20:42)
0

سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے آج کوہاٹ ٹنل کے قریب ایک سول ٹرک میں لدا ہوا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود درہ آدم خیل سے وانا منتقل کیاجارہاتھا ۔
اسلحے میں چھ سو پستول ، ایک سوچھ ایس ایم جی ، رائفلیں ، AMMO BOXES ، پانچ سواناسی پستولوں کے میگزین اور سات ہزار سے زیادہ راونڈ شامل ہیں ۔
اس سلسلے میں دو دہشت گردوں کو بھی گرفتارکیاگیا ہے ۔