امریکہ اور قطر کے درمیان انسداد دہشتگردی کیلئےمعاہدہ
11 جولائی 2017 (20:38)
0

امریکہ اور قطر نے دہشت گردی اوراسکی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔
معاہدے پر دستخط امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے دویا کے دورے کے دوران کئے گئے ۔
ریکس ٹلرسن کے مشیراعلی آر سی HAMMOND نے دوحا میں صحافیوں کو بتایاکہ دونوں ملکوں نے مستقبل کی کوششوں پرمبنی مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے ہیں جن کے تحت قطر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تیز کرسکتا ہے اورفعال طریقے سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مسائل کامقابلہ کرسکتا ہے۔