file photo

صدر ممنون حسین کی اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا کو ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد
11 جولائی 2017 (19:55)
0

صدر ممنون حسین نے اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کو ان کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد دی ہے۔
اسلام آباد میں جاری ہونے والے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا آغا خان پاکستان کے دوست ہیں اور انہوں نے سماجی بہبود اور ملک کے مختلف حصوں کی ترقی کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں۔