file photo

چین، امریکہ اقتصادی مذاکرات کا پہلا دور19 تاریخ کو واشنگٹن میں ہوگا
11 جولائی 2017 (19:46)
0

چین اور امریکہ کے درمیان جامع اقتصادی مذاکرات کا پہلا دور اس ماہ کی انیس تاریخ کو واشنگٹن میں ہوگا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے آج ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ جامع مذاکرات پر اتفاق ہیمبرگ میں گروپ ٹوئنٹی کے سربراہ اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہوا۔آئندہ مذاکرات کے دوران فریقین مشترکہ مفاد کے مختلف اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔