file photo

نوجوان ملک کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:محمد زبیر
11 جولائی 2017 (19:38)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ے کہ نوجوان ملک کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وہمنگل کو کراچی میں فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ سمیت چاروں صوبوں کے نوجوانوں کی کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے ہیں۔
گورنر نے جو یوتھ پارلیمنٹ کے سربراہ بھی ہیں ، ارکان سے حلف لیا۔انہوں نے کہا یوتھ پارلیمنٹ ملک کی مستقبل کی قیادت تیارکرنے میں مدد دے گی۔
ادھر کراچی میں برطانیہ کے نائب ہائی کمشنر Blinda Lewis نے گورنر سندھ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت ، باہمی مفاد اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔