file photo

مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کے روز مکمل ہڑتال کی جائے گی
11 جولائی 2017 (19:34)
0

مقبوضہ کشمیرمیں جمعرات کو 13جولائی 1931کے شہداء کی برسی کے موقع پر پورے مقبوضہ علاقے میںمکمل ہڑتال کی جائیگی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یہ دن اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ کشمیری شہداء کے مشن کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
اس دن سرینگر میں نقشبند صاحب کی طرف ایک مارچ کیا جائے گا جہاں 1931ء کے شہداء دفن ہیں۔
13جولائی 1931کوڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔یہ لوگ عبدالقدیر نامی حریت پسند کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر جیل کے احاطے میں جمع ہوئے تھے جن پر کشمیریوں کو ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دینے پر مقدمہ چلایا جارہا تھا۔
ادھر مشترکہ حریت قیادت نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک ، بین الاقوامی تنظیمون اور انسانی حقوق کے علمبرداروں اور تنظیموں کے نام ایک عرضداشت میں تنازعہ کشمیر کامنصفانہ حل تلا ش کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنے پر زوردیا ہے۔ عرضداشت میں کہاگیا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیر پر قابض ہے اور انکے جائز حقوق اور خواہشات کو بھارتی قابض فورسز بوٹوں تلے روندھ رہے ہیں۔