راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قابض بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی کے ذریعے پرامن تحریک آزادی کو دبا رہی ہے۔

file photo

او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بین الاقوامی فورموں میں اُٹھائے: فاروق حیدر
11 جولائی 2017 (19:26)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورموں میں اٹھایا جائے۔
وہ آج افریقہ میں آئیوری کوسٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ سے خطاب کررہے تھے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قابض بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی کے ذریعے پرامن تحریک آزادی کو دبا رہی ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ تحریک آزادی کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔