وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی مخالف قوتیں ملک میں تیز تر ترقی کے جاری عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں۔

ملک میں پائیدار ترقی کے حصول کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے:احسن
11 جولائی 2017 (19:20)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
انہوں نے منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نون کے نوجوانوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ترقی مخالف عناصر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہو جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی مخالف قوتیں ملک میں تیز تر ترقی کے جاری عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ہے اور ملک کی سیکورٹی فورسز نے اس سلسلے میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بہتر صورتحال کے نتیجے میں ملک میں سیاحت کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔