اجلاس میں تہران، استنبول روٹ کے پاکستانی سیکشن کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی معاونت کے امکان پر تبادلہ خیال ۔

file photo

پاکستان ریلویز ، اقتصادی تعاون تنظیم اور اسلامی ترقیاتی بینک کا اجلاس
11 جولائی 2017 (18:14)
0

پاکستان ریلویز ، اقتصادی تعاون تنظیم اور اسلامی ترقیاتی بینک نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس میں اسلام آباد، تہران، استنبول روٹ کے پاکستانی سیکشن کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی معاونت کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔
مجوزہ منصوبوں میں چھ سو بارہ کلومیٹر طویل کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی بحالی اور بہتری شامل ہے۔ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوگا کیونکہ کوئٹہ تفتان اہم سیکشن ہے۔