file photo

امریکہ اقتصادی پابندیاں مستقل طور پر ختم کرے: سوڈان
11 جولائی 2017 (18:05)
0

سوڈان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں مستقل طور پر ختم کی جائیں۔
ایک بیان میں وزیرخارجہ ابراہیمGhandour نے کہا کہ سوڈان نے امریکہ کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ہیں اور پابندیاں مستقل طور پر نہ اٹھانے کا فیصلہ غیر منطقی اور ناقابل قبول ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سوڈان میں انسانی حقوق کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ امریکہ کی طرف سے سوڈان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا منتظر ہے۔