معیاری تعلیم لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کا بہترین ذریعہ ہے:جھگڑا
11 جولائی 2017 (18:01)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے منگل کو کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو ملکی ترقی کے حوالے سے نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
اس سے پہلے گورنر نے گریجویٹ ہونے والے طالب علموں میں سونے کے تمغے اور اسناد تقسیم کیں۔