11 جولائی 2017 (17:46)
0

ملائیشیا کے فوج کے سربراہ داتو سری ذوالکفل بن حاجی قاسم نے آج راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تربیت اور سیکورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملائیشیا کے بری فوج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے بھی ملاقات کی ۔انہوں نے باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملائیشیا کی بری فوج کے سربراہ نے آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔