وزیر مملکت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا وزیراعظم کی ہدایت پر دورہ پونچھ۔

 ماروی میمن کا لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت
11 جولائی 2017 (17:41)
0

وزیر مملکت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے وزیراعظم کی ہدایت پر آج پونچھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی خریت دریافت کی ۔
ماروی میمن نے کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب کی تعریف کی ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ خطے میں دیرپا امن کی خاطر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔