مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کشمیری قیادت کو ہراساں کرنے کی غرض سے قومی تحقیقاتی ادارے کا دائرہ کار بڑھانے پر بھارت پر تنقید
11 جولائی 2017 (16:29)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کشمیری قیادت کو ہراساں کرنے کی غرض سے قومی تحقیقاتی ادارے کا دائرہ کار بڑھانے پر بھارت پر تنقید کی ہے۔

سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور تاجروں کو تفتیش کے سلسلے میں دہلی آنے کیلئے نوٹسز جاری کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں اور ان سے وابستہ لوگوں کو نشانہ بنانا مضحکہ خیز اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔