نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر رشید خان نے کہا کہ کونسل کا مقصد معیار یقینی بنانے کیلئے جانچ پڑتال کے اداروں کی تصدیق کرنا ہے۔

بنیادی ڈھانچے ، توانائی ، ادویہ سازی میں معیار یقینی بنانے کیلئے تصدیقی عمل اہمیت کا حامل
11 جولائی 2017 (16:14)
0

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے سیکرٹری فضل عباس میکن نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے ، صنعت ، توانائی ، ادویہ سازی اور دوسرے شعبوں میں معیار یقینی بنانے کیلئے تصدیقی عمل اہمیت کا حامل ہے۔وہ آج ایکریڈیٹیشن کے عالمی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔
نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر رشید خان نے کہا کہ کونسل کا مقصد معیار یقینی بنانے کیلئے جانچ پڑتال کے اداروں کی تصدیق کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کونسل کی متعدد عالمی وعلاقائی اداروں کے ساتھ مثبت ہم آہنگی ہے تاکہ ان کا استعداد کار بڑھایا جا سکے۔