شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام ممکن سہولتیں فراہم کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا شکرگڑھ میں گیس سلنڈر دھماکے میں3 بچیوں کی ہلاکت پراظہار افسوس
11 جولائی 2017 (15:48)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے شکرگڑھ میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں تین بچیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آج لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام ممکن سہولتیں فراہم کریں۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے واقعے کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کی ۔