پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 500سے زائد افراد پر مشتمل 80 سے زیادہ خاندان کیمپ واپس پہنچے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے عارضی بے گھر افراد کی افغانستان سے واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع
11 جولائی 2017 (15:18)
0

شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی افغانستان سے واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔بنوں کے قریب بکاخیل میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے کیمپ کے انچارج شاہ دراز نے ریڈیو پاکسان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ سو سے زائد افراد پر مشتمل 80 سے زیادہ خاندان کیمپ واپس پہنچے ہیں۔پروگرام کے مطابق تقریباً ایک سو خاندان آج بکاخیل کیمپ پہنچیں گے۔
یہ افراد سال 2014 میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد افغانستان چلے گئے تھے۔