وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے گیارہ منصوبوں پر کام جاری ہے:مراد علی شاہ
11 جولائی 2017 (14:53)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے گیارہ منصوبوں پر کام جاری ہے۔وہ آج کراچی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کر رہے تھے۔
اجلاس میں صوبے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔سید مراد علی شاہ نے پولیس کو چینی قافلوں کی خصوصی حفاظت کی ہدایت کی۔