آزادکشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

یورپی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے:مسعود خان
11 جولائی 2017 (12:23)
0

آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے یورپی پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔وہ آج برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنت کو ظالم کے بجائے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکرکرتے ہوئے آزادکشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کو مظلوم کشمیری عوام کی حمایت میں قرارداد منظور کرنی چاہئیے۔