اسلحے کی تجارت کے خلاف مہم میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ سعودی عرب کو برطانیہ سے ہتھیاروں کی خریداری کیلئے برآمدی لائسنس کو منسوخ کرے۔

 ہائیکورٹ نے برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت قانونی قرار دیدی
11 جولائی 2017 (12:20)
0

برطانوی ہائی کورٹ نے برطانیہ کی جانب سے اپنے اتحادی سعودی عرب کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کو قانونی قرار دیا ہے۔اسلحے کی تجارت کے خلاف مہم میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کو برطانیہ ساختہ بموں ، جنگی لڑاکا طیاروں اور دیگر ہتھیاروں کے لئے برآمدی لائسنس کو منسوخ کرے۔

مہم میں شریک کارکنوں نے کہا کہ یہ ہتھیار سعودی عرب کی زیر قادت اتحاد کی طرف سے یمن میں استعمال کئے جائیں گے جو کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی ہے۔