File Photo

پنجاب حکومت نے بہبود آبادی کے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں:شہباز
11 جولائی 2017 (11:34)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبادی کا دن منانے کا مقصد عوام میں آبادی میں بے تحاشا اضافے سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بہبود آبادی کے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں۔ پنجاب کے محکمہ بہبود آبادی نے آبادی کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف شہروں میں واکس اور سیمیناروں کا اہتمام کیا ہے۔