File Photo

شہباز شریف کی دانشور منو بھائی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
11 جولائی 2017 (11:32)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف کالم نگار اور دانشور منو بھائی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

لاہور میں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ہسپتال میں ان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ انہوں نے منوبھائی کے علاج معالجے کے لئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔