File Photo

حکومت چھوٹے کاشتکاروں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے:بوسن
11 جولائی 2017 (11:28)
0

قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے کاشتکاروں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے کیونکہ دیگر ترقی یافتہ کاشتکاروں کے پاس اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے وافر وسائل موجود ہیں۔

ملتان میں تین روزہ مینگو فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت نے زرعی سازو سامان کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس سے زرعی پیداوار کوفروغ دینے اور چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی آموں کی برآمد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔