File Photo

پرانے بنوں روڈ کو دورویہ کرنے اور بہتر بنانے کی منظوری
11 جولائی 2017 (10:15)
0

شاہراہوں کے قومی ادارے نے پرانے بنوں روڈ کو دورویہ کرنے اور بہتر بنانے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری اسلام آبا د میں ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اجلاس میں دی گئی۔

منصوبہ تین پیکیجز میں تقسیم کیاگیا ہے دو پیکیجز میں دو میل سے خرم تک چالیس کلو میٹر طویل ،خرم سے Krapa تک 35 کلومیٹر طویل اور گانڈی چوک سے سڑک نورنگ تک سڑک شامل ہے۔
یہ منصوبہ بارہ ارب روپے سے زیادہ کی لاگت سے مکمل ہوگا اور اس سے بھاری ٹریفک کیلئے متبادل روٹ فراہم ہوگا جو آج کل انڈس ہائی وے استعمال کررہی ہے۔