File Photo

امریکہ،برطانیہ اورکویت کاقطر اوراس کے ہمسایہ ملکوں پراپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزور
11 جولائی 2017 (10:03)
0

امریکہ ،برطانیہ اورکویت نے قطر اوراس کے ہمسایہ ملکوں پراپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزور دیا۔

یہ بیان امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر Mark Sedwill کے کویت کے دورے کے موقع پر سامنے آیا جو ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ ٹلر سن کویت،قطر اور سعودی عرب میں رہنمائوں سے مذاکرات کریں گے۔
ادھر سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قطر اپنے 2013 معاہدے میں کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔