File Photo

پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے: مسعود خالد
11 جولائی 2017 (09:11)
0

چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اورپرامن طریقے سے تنازعات کے حل کا خواہاں ہے۔ چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے بات چیت کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنے وعدے پورے کرے اور فوجی مبصرین کے گروپ کو کنٹرول لائن پر ہونے والی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لئے رسائی کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا امریکہ ،روس اور اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے خطے کے تزویراتی استحکام پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ کیخلاف ہے۔
بھارت کی نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت کی کوششوں پر سفیر نے کہاکہ اس سے خطے کا تزویراتی توازن تبدیل ہوجائے گا۔