File Photo

شام میں جنگ بندی کے معاہدوں سے استحکام لانے میں مدد مل سکتی ہے
11 جولائی 2017 (08:43)
0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے معاہدوں سے تنازع میں کمی ہوسکتی ہے اورملک میں استحکام لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

جینوا میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے نمائندے  Staffan de Mistura نے کہا کہ امریکہ اور روس کی ثالثی میں جنوب مغربی شام میں جنگ بندی پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے عمان میں بات چیت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغیوں کے زیر قبضہ قصبے ادلیب کیلئے بھی معاہدے کا جلد اعلان کیا جاسکتا ہے۔