لیبیا:متحارب دھڑوں کے درمیان جھڑپیں،4افراد ہلاک
11 جولائی 2017 (08:31)
0

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں متحارب دھڑوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جھڑپیں اتوار کو اس وقت شروع ہوئیں جب امریکہ کی حمایت یافتہ حکومت کی مخالفت کرنے والے مسلح گروہوں نے دارالحکومت پہنچنے کی کوشش کی اور انہیں حکومت نواز متحارب گروہوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔