File Photo

عالمی برادری میانمار میں ہونے والے واقعات پر آنکھیں بند نہیں کرسکتی: نکی ہیلے
11 جولائی 2017 (08:26)
0

امریکہ نے میانمار پر زور دیا ہے کہ امریکہ کے حقائق معلوم کرنے کے مشن کو صوبہ Rakhin میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر تشدد کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی اجازت دی جائے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے کہا کہ عالمی برادری میانمار میں ہونے والے واقعات پر آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔ انہوں نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ اس حقائق معلوم کرنے والے مشن سے مکمل تعاون کیا جائے۔