File Photo

ملک میں بعض مقامات پر شدید بارش
11 جولائی 2017 (07:36)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دورا ن بالائی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژنوں اور کشمیر میں دوردور تک جبکہ جنوبی پنجاب، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اورساہیوال ڈویژنوں ، ژوب، قلات ڈویژنوں ،خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی۔
ساحل سندھ سے ملحقہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
منگل کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی اٹھائیس
پشاور ستائیس
کوئٹہ ،گلگت اورمظفر آباد بائیس
اور مری اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ