File Photo

حکومت ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل کیلئے پرعزم ہے:مرتضیٰ
11 جولائی 2017 (06:38)
0

قومی اسمبلی کے قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حکومت تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔

حویلیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ(ن) نے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے تو بعض عناصر نے اس کی حکومت کے خلاف سازشیں شروع کردیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں اور عوام آنے والے عا م انتخابات میں انہیں مسترد کردیں گے۔