File Photo

مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی قطر کے شہزادے کے بیان کے بغیر کوئی اہمیت نہیں:سعد
11 جولائی 2017 (06:22)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے جس کی قطر کے شہزادے کے بیان کے بغیر کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حکومت کی توقعات کے خلاف نہیں ہے تاہم مسلم لیگ(ن) کے وکلا عدالت میں اس کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رپورٹ دراصل تحریک انصاف کا بیان ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا مسلم لیگ(ن) عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور اس نے اس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔