پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے حیرانگی نہیں ہوئی:مصدق
11 جولائی 2017 (06:18)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پانامہ پیپرز مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے حیرانگی نہیں ہوئی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ نے جے آئی ٹی کے بارے میں شریف خاندان کے تحفظات کو سچ ثابت کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی کے رپورٹ جانبدارانہ ہے اور اس کے ارکان نے گواہان کو شریف خاندان کے خلاف بیان دینے پر مجبور کیا۔